آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ 14 جنوری سے 4 فروری تک ویسٹ انڈیز میں ہو گا جبکہ 16 ممالک شریک ہوں گے جن کے درمیان 4 شہروں میں 48 میچز  ہوں گے۔گروپ اے میں بنگلہ دیش ،انگلینڈ ،کینیڈا اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بھارت ،آئر لینڈ ،جنوبی افریقہ اور یوگنڈا شامل ہیں۔گروپ سی میں افغانستان ،پاکستان ، پاپوانیو گنی اور زمبابوے اور گروپ ڈی میں آسٹریلیا ،سکاٹ لینڈ ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایج گروپ کیلئے ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے شامل نہیں اس لیے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم 15جنوری کو پاپوانیو گنی، 20 کو افغانستان اور 22 جنوری کو زمبابوے کیخلاف میچ کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...