لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بیلجیئم ‘کروشیا ‘ڈنمارک ‘انگلینڈ ‘فرانس ‘جرمنی ‘نیدر لینڈز ‘سربیا ‘سپین ‘سوئٹزرلینڈ ‘برازیل اور ارجنٹائن نے فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے ۔ میگاایونٹ قطر میں ہونے کی وجہ سے میزبان ملک براہ راست شریک ہوگا۔ یورپ سے پرتگال ‘ترکی ‘سکاٹ لینڈ ‘پولینڈ ‘اٹلی ‘شمالی مکدونیہ‘روس‘یوکرائن ‘سویڈن ‘آسٹریا‘ویلز اور چیک ریپبلک کوالیفائنگ رائونڈ میں شریک ہونگے ۔ ایشیا سے سعودی عرب ‘جاپان‘آسٹریلیا ‘ایران کوالیفائنگ رائونڈ کھیلیں گے ۔ افریقہ سے پانچ ٹیمیں ہونگی ۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ہالینڈ نے ناروے، جمہوریہ چیک نے ایسٹونیا اور فرانس نے فن لینڈ کو شکست دیدی۔فیجینورڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں میزبان ٹیم ہالینڈ نے ناروے کو 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں ساتویں کامیابی حاصل کر لی۔ گروپ ای میں جمہوریہ چیک نے ایسٹونیا کو 0-2 سے زیر کیا۔ گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے فن لینڈ کیخلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی‘ارجنٹائن نے برازیل کیخلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیل کر ورلڈ کپ 2022ء کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ برازیل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پررہی اور اس نے پہلے ہی میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیاہے ۔