احیائے دین کیلئے شیخ عبد القادرجیلانیؒکی خدمات ہمیشہ تابندہ رہیں گی، طاہر رضا بخاری

Nov 18, 2021

لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہاہے کہ احیائے دین کے لیے شیخ عبد القادرجیلانیؒکی خدمات ہمیشہ تابندہ رہیں گی۔ آپ نے تکریم انسانیت و شرف آدمیت کو سر بلند اور علمی رجحانات کو تقویت عطا کی۔ آپ سلاسل طریقت کے پیشوا اور مجدّدین و محدثین کے راہنما ہیں۔پیرانِ پیر کے سالانہ یوم اور بڑی گیارہویں شریف کے حوالے سے داتا دربار میں منعقدہ ’’ غوث الثقلین کانفرنس‘‘ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے مزید کہا کہ آپ نے طریقت کو شریعت کے آئینے میں پیش کر کے عوام الناس کے لیے قابلِ فہم اور آسان راستہ پیدا کیا اور عامتہ المسلمین کو تزکیہ و طہارت کی طرف قائل کیا ۔

مزیدخبریں