کشمیر میں بھارتی دہشت گردی  عروج پر پہنچ چکی: جاوید قصوری

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ قابض فوج نے تلاشی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔ طاقت کا بے تحاشا استعمال اور نام نہاد پابندیاں کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتے۔منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپتے نہیں تھکتا، حالانکہ یہ دنیا کی سب بڑی دہشت گرد اور اقلیتوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے حوالے سے بد نام ریاست ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن