لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور میں سب سے بڑی پناہ گاہ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگی ہیں اور جناح اسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ پناہ گاہ کی تین منزلہ عمارت مکمل کر لی گئی۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر و بیت المال مدثر ریاض ملک نے پناہ گاہ کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ جناح ہسپتال کی پناہ گاہ میں ایک وقت میں 300 افراد قیام کر سکیں گے۔ جناح ہسپتال میں بنائی جانے والی پناہ گاہ میں مریضوں کے لواحقین دن کے اوقات میں بھی قیام کرسکیں گے۔