اشتہای چھاپہ پڑتے ہی ساتھی سمیت فرار، پولیس نے قمابازوں کو گرفتار کرلیا

Nov 18, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اشتہای مجرم چھاپہ پڑتے ہی ساتھی سمیت فرار جبکہ پولیس نے قمابازوں کو گرفتار کرلیا،تھانہ وارث خان کو اے ایس آئی ظہیر اقبال نے رپورٹ دی کہ مقدمہ 864/17بجرم 379/440/148/149ت پ تھانہ وارث کان کے اشتہاری مجرم وقاص عرف کاکا کی گرفتاری کیلئے علی لیلیٰ کے ڈیرے پر پہنچا اور چھاپہ ماراتو مجرم اور علی لیلیٰ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،جبکہ اشتیاق دھنیال، محمد عادل، محمد نعمان، محمد وقار حمزہ خان قیصرا قبال کو جواء کھیلتے پکڑ لیا جن سے 38530روپے، 7موبائل فون  تاش برآمد کرلئے۔

مزیدخبریں