دار الحکومت کی سیکیورٹی بہتربنانے میں سی ٹی ڈی کا اہم کردارہے

Nov 18, 2021

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی دار الحکومت کی سیکیورٹی کوبہتربنانے میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کردار بڑا اہم ہے یہ فورس دہشگردوں سے مقابلے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے یہ بات کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے چھ ہفتوں پر محیط وی وی آئی پی پروٹیکشن کورس کے  ا ختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سیکیورٹی اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے20 خواتین و مرد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا کورس مکمل کرنے والی خواتین و مردپولیس و اہلکاروں نے وی وی آئی پی کی حفاظت، دہشتگردوں کے خلاف موثر طر یقہ سے نمٹنے کیلئے  کی گئی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں