راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے ملزم تبسم عباس کی سزائے موت کی سزا کالعدم قرار دے کراسے بری کر دیا ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چکوال میں 5 ستمبر 2018ء کو محمد فاروق کو قتل کرنے اور حسن رضا کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج ہواتھا وجہ عناد مقتول اور ملزم کے درمیان سابقہ جھگڑا تھا ماتحت عدالت نے 12ستمبر2019ء کوجرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی سزاء کے خلاف ملزم نے اپنے وکیل راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی جسے دو طرفہ دلائل سننے کے بعدعدالت عالیہ نے ناکافی شواہد کی بناء پرمنظور کرکے ملزم کو بری کر دیا۔