نری(نامہ نگار )اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام کنری کے اسٹیشن روڈ پر "دفاع صحابہ واستحکام پاکستان" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی اور رکن پنجاب اسمبلی علامہ معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ طویل جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا لیکن یہاں حضور نبی کریم کے صحابہ کی عظمت ہی محفوظ نہیں ہیں صحابہ اور اہل بیت میں کھلے عام گستاخیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن وحدیث،اذان،نماز اور دین اسلام صحابہ کرام کے ذریعے ہم تک پہنچا لیکن کچھ اسلام دشمن اور منکر اسلام قوتیں سازشوں کے ذریعے پاکستان اور اسلام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن صحابہ کرام کے جان نثار ان کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی جماعت پر سے فی الفور پابندی ہٹائی جائے لاشیں اٹھانے کے باوجود ہم نے کارکنان کو پرامن رہنے کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا واحد زینہ صرف اور صرف عشق مصطفی اور نظام خلافت راشدہ ہے۔ علامہ اورنگزیب فاروقی نے اعلان کیا کہ جمادالثانی حضرت ابوبکر صدیق کی یوم وفات کا مہینہ ہے اس حوالے سے پورے ملک کے گلی کوچوں،مساجد اور مدارس میں یکم سے 21 جمادالثانی تک پروگرام منعقد کئے جائیں گے جبکہ 22 جمادالثانی کو کارکنان ہاتھوں میں پرچم تھام کر جلوس نکالیں گے انہوں نے کامیاب کانفرنس پر کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کو شیلڈ دیں،کانفرنس سے مولانا عبدالجبار حیدری،مولانا نعمت اللہ فاروقی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تھرپارکر،عمرکوٹ کے۔مبلغ مولانا مختیار احمد نے بھی خطاب کیا۔