کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے خواجا سراؤں کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے اور معاشرے میں خواجا سراؤں کا برابر کا حق تسلیم کیا جانا چاھئیے، پیپلز پارٹی چاھتی ہے کے خواجا سراؤں کو معاشرے میں بھتر مقام حاصل ہو۔ ایم کیو ایم، جی ڈی اے پی ٹی آئی نے مصلحت کا شکار ہو کر مردم شماری میں سندھ کو کم گننے کے باجود مردم شماری پر پارلیمنٹ میں ووٹ کرکے سندھ کے ساتھ سودے بازی کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وقار مھدی ، صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی اور جاوید ناگوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر خواجا سراؤں کے 25 رکنی وفد نے بندیا رانا , زھرش خانزادی، سارہ گل ،ثنا احمد، شہزادی رائے سمیت 25 رکنی وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نثار کھوڑو نے خواجا سراؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خواجا سراؤں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کے پیپلز پارٹی سب کے لئے ہے ھم رنگ نسل کا فرق نہیں رکھتی ھم چاھتے ہیں معذوروں مینارٹی سمیت خواجا سراؤں کو حقوق ملنے چاہئے۔نثار کھوڑو نے کہا کے خواتین، خواجا سراؤں اور دیگر 52 فیصد طبقے کو ووٹ دینے اور تعلیم حاصل کرنے سے روکا جاتا ہے۔ھم چاھتے ہیں کے خواجا سراؤں کا معاشرے میں بھتر مقام بحال ہو۔ انہوں نے کہا کے خواجا سراؤں کو الیکشن میں ووٹ دینے کا حق حاصل ہیں اس لئے خواجا سرا برابر کے شہری ہیں۔اس موقعے پر خواجا سراؤں کی رھنما بندیا رانا نے کہا کے پیپلز پارٹی واحد شھیدوں کی جماعت ہے جو ھر طبقے کا خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کے ھم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاھتے ہیں۔ اس موقعے پر میڈیا سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انتخابات میں مسلط کرنے کی سازش کرکے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر بھی حملہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کے مردم شماری پر سی سی آئی میں سندھ کے اعتراضات کے باجود یکطرفہ منظور کرکے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ایم کیو ایم، جی ڈی اے پی ٹی آئی غدار سندھ ہیں جنھوں نے مردم شماری میں سندھ کو کم گننے کے باجود مصلحت کا شکار ہو کر مردم شماری پر پارلیمنٹ میں ووٹ کرکے سندھ کے ساتھ سودیبازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کے دھوکے سے مردم شماری کے ایجنڈا کو پارلیمنٹ کے ایجنڈا میں 60 ویں نمبر پر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کے بے حس حکومت نے غریب عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔