فرسودہ نظام کے خاتمے کی شروعات ہوچکی، رزاق باجوہ

Nov 18, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما رزاق باجوا نے ترمیمی بل 2021 ا کی قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان  کی  کروڑ عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل منظور ہونے سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس نے ایک بار پھر سے وزیراعظم عمران خان پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے فرسودہ نظام کے خاتمے کی شروعات ہو چکی ہیں۔رزاق باجوا نے مزید کہا انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں میں اوورسیز پاکستانی لاکھوں کی تعداد میں  اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے اور فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گے۔

مزیدخبریں