ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آف ویمن یونیورسٹی ملتان اور پنجاب پولیس کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ’’منشیات اور کرائم شعبہ ‘‘ کے تعاون سے سیمینار بعنوان’’صنفی بنیاد پر تشدد اور گھریلو تشدد‘‘منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں جبکہ مہمان اعزاز یونائیٹڈ نیشن کی ایڈوائزر کرمنل جسٹس جوہائدہ حنینو '' Johaida Hanino'' تھیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ تشدد‘ طاقت کے غلط استعمال کو کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے واقعات کو کم کرنے کیلئے خواتین کو اپنے اندر صبر و ہمت کو فروغ دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کی وجوہات تعلیم کی کمی اور ان کے حقوق سے لاعلمی ہیں۔ مہمان اعزاز جوہائدہ حنینونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تقریب سے میجرآفتاب شعیب اورڈاکٹرعدیلہ سعیدنے بھی خطاب کیا۔ معاشرے میں جو خواتین مثبت کام کر رہی ہیں انھیں نمایاں جگہ دینی ہوگی۔ میجر آفتاب شعیب (منیجر کریمنل جسٹس UNODC) نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کا انحصار حقوق کی پاسداری اور عملدرآمد پر منحصر ہے۔ ڈاکٹر عدیلہ سعد نے کہا کہ اسلام خواتین کو مساوی حقوق دیتا ہے۔
تعلیم کی کمی اور حقوق سے لاعلمی خواتین پر تشدد کا سبب‘ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی
Nov 18, 2021