آلودہ پانی ‘ جنک فوڈ کا استعمال جگر معدہ کے مسائل کا سبب: وی سی نشتر

ملتان(خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی اور جنک فوڈ کا استعمال شہریوں کو جگر معدہ کے مختلف مسائل میں مبتلا کر رہا ہے، جبکہ ان مسائل سے متعلق شہریوں کو فوری طور پر کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر خان کے کلینک کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر مولانا مظہر سعید کاظمی ، پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف او پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج نے باقاعدہ طور پر کلینک کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر رانا خاور ،ڈاکٹر مرتضی بلوچ ،ڈاکٹر زبیر اے خان ،ڈاکٹر عارف بھٹی ،ڈاکٹر امجد باری ،ڈاکٹر منظر علی ، ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ڈاکٹر وقار نیازی سمیت دیگر ڈاکٹروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن