پاور پلانٹ ریفرنس‘ وزیراعلیٰ سندھ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر  فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت دو شریک ملزم حسن رضا اور سلطان فاروق خرابی صحت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے جس کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ کی جا سکی۔ عدالت نے سماعت8 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر کی مردم شماری صحیح نہیں۔ اس ملک میں سیاستدانوں کی تذلیل سے بات شروع ہوئی۔ کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے۔ مستقبل میں جوڈیشری، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی لوگ نہیں آئیں گے۔ نااہل کم عقل اور ناسمجھ لوگوں کا مجموعہ حکومت میں جمع ہوگیا ہے۔ عمران خان کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...