مسئلہ کشمیر پر اقوا     م متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارتی ہم منصب کو منہ توڑ جواب

اقوام متحدہ (کے پی آئی) اقوام متحدہ میں ایک مباحثے میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست لفظی جھڑپ ہوئی ہے۔ پاکستانی مندوب نے بھارتی ہم منصب کو منہ توڑ جواب دیا۔ سلامتی کونسل میں پاکستان  کے مستقل مندوب  منیر اکرم  نے   ایک مباحثے کے دوران جموں وکشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا اور عالمی ادارے کو یاد دلایا کہ بھارت کشمیر میں انسا نی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔ پاکستان  کے مستقل مندوب منیر اکرم کی طرف سے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارتی مندوب سیخ پا ہوگیا۔ بھارتی ٹی وی  کے مطابق بھارت کی طرف سے جوابی ردعمل میں دعویٰ کیا گیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کا پورا علاقہ بھارت کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن کی قونصلر ڈاکٹر کاجل بھٹ نے الزام لگایا کہ پاکستان  اقوام متحدہ کے ذریعہ فراہم کردہ پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''بھارت شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کے مطابق دوطرفہ اور پرامن طریقے سے  مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے"۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...