جعلی اکاؤنٹس کیس‘ عبدالغنی کے ریفرنس چیلنج کرنے پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت میں زیرسماعت جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں ملزم عبد الغنی مجید کی جانب سے نیب ریفرنس کو چیلنج کرنے پر نیب کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا۔ عبدالغنی مجید کی جانب سے پنک ریڈیڈنسی ریفرنس میں بریت کیلئے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا گیاکہ نیب کئی سالوں سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے، دو سالوں سے متعدد کیسز کا احتساب عدالت میں سامنا کر رہا ہوں، نیب کیسز سوائے انتقامی کارووائی کے کچھ نہیں، عدالت نے سماعت6 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
سماعت ملتوی

ای پیپر دی نیشن