انتخابی اصلاحات سازش‘ دھونس دھمکی نہیں پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں،  مریم اورنگزیب  

Nov 18, 2021

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان  مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ  ڈسکہ الیکشن چور عمران اگلے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کی قانون سازی کررہے ہیں، یہ  قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے، قانون سازی ایک غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن پر حملہ ہے، انتخابی اصلاحات سازش‘ دھونس اور دھمکی سے نہیں پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن چور عمران اگلے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کی قانون سازی کررہے ہیں۔ آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ قانون سازی ایک غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات نہیں عوام کی رائے کے قتل کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انتخابی اصلاحات سازش‘ دھونس اور دھمکی سے نہیں پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں۔ یہ قانون سازی نہیں سلیکٹڈ عمران خان کا چوری کا منصوبہ ہے انشاء اﷲ ایوان کے دونوں اطراف بیٹھے نمائندے عوام کی رائے کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔  یہ الیکشن ووٹنگ مشین عوام کے ووٹ چوری کی بدترین مثال ہے۔  
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں