اسلام آباد ، لاہور (آئی این پی+ نیوز رپورٹر) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف انتخابات کی بنیاد رکھی جائے گئی۔ ٹھپہ مافیا کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا۔ لاہور سے نیوز رپورٹر کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی افراد کو نمائندگی دی جانی چاہیئے اور ان کے لئے سیٹ ریزرو ہونی چاہئیں۔ نیز حکومتی سطح پر بھی ایک علیحدہ، موثر ادارہ قائم ہونا چاہیئے۔ جو براہ راست خصوصی افراد کو در پیش مشکلات کا بر وقت مدوا کرے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے سابق نیول پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) شواز بلوچ کے زیر اہتمام سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کر دہ ادارہ سکول آف موٹیویشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ شواز بلوچ کی جد وجہد کو سراہتے ہیں۔ شواز بلوچ نے بتایا کہ موٹیویشن سکول ایک ایسا پلیٹ فارم ہو گا جہاں سے تمام افراد کی مشکلات کا مداوا کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
فرخ حبیب
ووٹنگ مشین سے شفاف انتخابات کی بنیاد‘ ٹھپہ مافیا کا راستہ بند کیا: فرخ حبیب
Nov 18, 2021