اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین کے احساسات ہوتے ہیں نہ ہی کسی سے وابستگی ، حکومت متنازعہ انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے ، حکومت جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چاہتے ہیں وہ لوگ ایوان میں آئیں جنہیں عوام منتخب کرے ، انتخابات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں ، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ، آج کے دن عوام ، جمہوریت کی فتح ہو گی۔
شبلی فراز