پاکستان کی  اترپردیش اور ہریانہ میں مساجد اور عبادت گاہوں پر حملوںکی مذمت

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اترپردیش اور ہریانہ میں مساجد اور عبادت گاہوں پر حملوںکی مذمت کرتا ہے،ہندو گروہوں نے مبینہ طور پر نماز جمعہ کے دوران کئی مقامات پر گائے کا گوبر مساجد میں پھینکا، بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی تشویش کے باوجود تریپورہ میں مسلمانوں اوران کی عبادت گاہوں پر حملے جاری ہیں،بی جے پی نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا، عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں پر پرتشددحملے روکنے کیلئے ذمہ داری اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہریانہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کی سخت مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...