آئی پی ایس، اسلامی نظریہ کونسل میں کافی مماثلت ہے: قبلہ ایاز 

اسلام آباد(نامہ نگار) قومی سطح پر پالیسی سازی میں اسلامی اصولوں اور تعلیمات کے اطلاق کو فروغ دینے کی غرض سے ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز، اسلام آباد اور اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد نہ صرف قومی پالیسیوں میں اسلامی اصولوں کے اطلاق کو مشترکہ طور فروغ دینا ہے بلکہ اس کی مدد سے دونوں ادارے مشترکہ تحقیق اور اشاعت کی کوششوں، سیمیناروں، کانفرنسوں اور انسانی ترقی کے منصوبوں کے مشترکہ انعقاد، مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر سکالرز، ماہرین اور پالیسی سازوں کے درمیان مکالمے کی حوصلہ افزائی اور سہولت کاری، علم اور مہارت کے میدانوں میں ایک دوسرے کی مدد اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ عام عوام تک تحقیق اور تجزیہ کو پھیلانے سمیت ایسی دیگر سرگرمیوں کو سر انجام دینے میں بھی باہمی تعاون اور اشتراک کر سکیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ آئی پی ایس اور اسلامی نظریاتی کونسل کے کاموں میں کافی مماثلت موجود ہے۔
 قبلہ ایاز 

ای پیپر دی نیشن