وہاڑی (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد سعید وٹو نے سول جج طاہر محمود، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیو ٹر عبد المجیدکے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر مختلف بارکوں کا وزٹ کی اسیران کے مسائل سنے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔ کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد سعید وٹو نے 2خواتین سمیت 20اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔