گوجرانوالہ:شہری نے لفافے میںملے 30 لاکھ روپے پولیس کوپہنچادئے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شہری نے ایمانداری کی اعلٰی مثال قائم کر دی۔ روڈ سے لاوارث بند لفافے سے ملنے والے 30 لاکھ روپے اصل مالک تک پہنچانے کے لیے پولیس کے حوالے کردیئے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہاکہ شہری نے بڑی دیانتداری کا مظاہرہ کیا ہے،جلدہی اصل مالک کو تلاش کرکے رقم اس کے حوالے کردی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کھیالی کے علاقہ میں عدیل اشرف نامی شہری کو ایک لاوارث بند لفافے سے تیس لاکھ روپے ملے۔ شہری نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم اصل مالک تک پہنچانے کے لیے پولیس کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر سی پی اونے شہری کے اس اقدام کو سراہا اور اسے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازااور کہا کہ جلدہی اصل مالک کو تلاش کرکے رقم اس کے حوالے کردی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن