گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ادویات کی خرید و فروخت انسانی جانوں سے جڑاکاروبار، بغیرمستند شخص اورڈرگ سیل لائسنس اجازت نہیں دی جاسکتی،عطائی ڈاکٹرز، کلینکس اورمیڈیکل سٹورزکیخلاف مزید تیزکیا جائے گا، ڈپٹی کمشنردانش افضال کا ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے117 اجلاس سے خطاب اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ، کمیٹی ممبران (ڈاکٹر میاں نعیم، اصغرعلی،اویس یونس سیکریٹری ڈی کیو سی بی) اورتمام ڈرگ انسکپٹرزشریک تھے۔اجلاس میں مجموعی طور پر50 کیس ضلع بھرسے مزید کاروائی کیلئیپیش کئے گئے جس پرڈپٹی کمشنراورکمیٹی ممبران نے متفقہ طور پرسنگین خلاف ورزیوں پر23 افراد کے خلاف کسیزعدالتی کاروائی کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو بجھوانے،تین کومزیدسیل رکھنے اور14کودوبارہ وزٹ کرنے اوررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ11 کیسزپروارننگ جاری اورآئندہ محتاط رویہ اپنانے کی تنبیہ کی۔ دوکیسزصوبائی ڈرگ کنٹرول بورڈ کو بجھوانے کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرزپوری طرح متحرک ہوکرکام کریں، اپنے علاقوں میں چھاپہ مارکاروائیاں مزید بڑھائیں اورجو میڈیکل سٹوریاعطائی کلینک کسی بھی ذرائع سے رپورٹ ہو فوری سیل کرتے ہوئے رپورٹ اورچلان ہیلتھ کیئرکمیشن، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کئے جائیں۔