گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ جعلی انتخابی اصلاحات اور کلبھوشن بل کی منظوری پارلیمنٹ کیلئے سیاہ ترین دن ہے جھوٹ، فریب، دھوکہ اور دھاندلی تحریک انصاف حکومت کا منشور ہے حکومت نے آئندہ انتخابات میں دھاندلی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن کو این آر او دینے کیلئے کالے قوانین منظور کروائے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کالے قوانین کی منظوری حکومت کے گلے کا طوق بن جائیگی اراکین پارلیمنٹ کی کم تعداد کے باوجود حکومتی اراکین کی غلط گنتی کی گئی اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی بنچوں کیساتھ گٹھ جوڑ کرکے کالے قوانین منظور کروائے۔پاکستانی عوام کو مہنگائی، بیروزگاری کے تحفے دینے والی حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں عمران خان اور انکی ٹیم آئی ایم ایف کی غلامی کررہی ہے اور سلیکٹڈ وزیر اعظم خودکشی کرنیکی بجائے آئی ایم ایف کی خواہشات پر عوام کی زندگی اجیرن بنارہے ہیں عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکامی اور معیشت کی تباہی پر عمران خان کابینہ سمیت فوری مستعفی ہوجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ، صدر چیمبر آف کامرس محمد شعیب بٹ ودیگر کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔