گوادر کو حق دو تحریک کا احتجاجی دھرنا تیسرے روزبھی جاری 

Nov 18, 2021

 گوادر ( بیورو رپورٹ ) گوادر کو حق دو تحریک کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے سبب گوادر پورٹ‘ سنگار ہاؤسنگ سکیم آنے جانے والی ٹریفک شدید متاثر رہی۔ دھرنے میں مقررین کے خطاب سمیت نعت شریف، نظم و خاکے بھی پیش کیے۔ گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن‘ سابق ناظم پشکان کہدہ بابا آدم‘ سماجی رہنما ماجد جوھر‘ سربندن کے محمد مصری‘ تربت کے محمد جان بلوچ ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا گوادر کو حق دو تحریک نے لوگوں کے دلوں سے ڈر و خوف کو ختم کردیا ہے۔ہم دھرنے کی کامیابیوں کا کریڈٹ اللہ تعالی کی مدد و نصرت کو قرار دیتے ہیں۔ اس احتجاجی تحریک کی وجہ سے اب کسی چیک پوسٹ پر گوادر کے مکینوں کی تزلیل نہیں ہوگی اور نہ ہی ماہی گیروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہا ہمارے مطالبات جائزاور قانونی ہیں اگر حکومت نے تسلیم نہ کیے تویہ دھرنا وزیراعظم کے دھرنے سے بھی زیادہ 127 دن تک جاری رکھیں گے۔ 

مزیدخبریں