پشین (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی نے کہا پورے ملک اور صوبہ سمیت ضلع میں 15 نومبر سے شروع ہونے والی انسداد خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے والدین،اساتذہ کرام،سماجی وقبائلی عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون ضروری ہے۔ یہ خطرناک امراض مریض کے کھانسنے چھینکنے اور سانس کے ذریعے دوسرے بچوں اور افراد میں منتقل ہوسکتے ہیں۔ ضلع کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان موذی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ صحت کے نمائندوں اور ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو ان وبائی امراض سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوسکیں۔
خسرہ ‘ روبیلامہم کی کامیابی میں والدین تعاون کریں:ظفرعلی شہی
Nov 18, 2021