شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے نام نہادسیاستدانوں کو ملکی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاہ رہی، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات کی بدولت شہریوںکا معیار زندگی بلند ہورہا ہے، اپنے ایک بیان میں رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ انتخابی وعدوں کئی تکمیل یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جارہی ہے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، عوام کا حکومت پر اعتماد مثالی اور غیر متزلزل ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کے خلاف اٹھایا گیا ہر اقدام قابل مذمت ہے اپوزیشن جماعتیں ایک طرف ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہی ہیں تو دوسری طرف حکومت گرا کر خود اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہیں جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے۔