حکمرانوں سے بہتری کی توقع نہیں کی جاسکتی:رفاقت علی 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کا ایک ایک دن ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہو رہا ہے کیونکہ ان لوگوں کا کوئی ایجنڈا نہیں اور ان کو خود بھی معلوم نہیں کہ وہ کس سمت جا رہے ہیںحکومتی اقدامات سے اب تک معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوچکا ہے اور آئندہ بھی نالائق حکمرانوں سے بہتری کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی، اپنے ایک بیان میں میاں رفاقت علی نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا ہے جسے امور حکومت چلانے نہیں آتے تین سالوں بعد بھی یہ ملک نظام چلانے کے قابل نہیں ہوئے ، اسکے تمام تر دعوے اور وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں یہ شخص جب اقتدار سے باہر تھا تو مہنگائی کو قوم کیلئے عذاب قرار دیتا تھا اب برسر اقتدار آیا ہے تو غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ ایک ہجوم کی شکل اختیار کر چکا ہے جو صرف مالی امداد کے پیچھے بھاگ رہا ہے اور اسے یہ معلوم نہیں کہ عوام کن مشکلات میں مبتلا ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...