الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی ختم ہو جائے گی: علی اصغر منڈا

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر این اے 120 چوہدری علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا سنہری دن ہے پی ٹی آئی کی تاریخ میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا سابق حکمرانوں نے ان کو اس حق سے محروم رکھا دوسری طرف سمندر پار پاکستانی اپنی محنت مزدوری کی کمائی کو پاکستان بھیج کر ملکی ترقی اورمعیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پرانی ووٹر لسٹوں میں جعلی ووٹر کے اندراج کر رکھا ہے اس لئے وہ الیکٹرونک ووٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں الیکٹرونک ووٹنگ سے دھاندلی اور جعلی ووٹ بالکل ختم ہو جائیں گے ماضی کی حکومتوں نے اپنے ادوار اقتدار میں معاشی دہشت گردی کی اور بڑی بے دردی سے قومی وسائل لوٹے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا، سابق حکمرانوں کی کرپشن اور اقرباء پروری نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں جب تک کرپٹ مافیا کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان کبھی بھی خوشحال نہیں ہوسکتا یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کرپٹ عناصر کے بے لاگ احتساب کی خاطر تین سالوں سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن