شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے صدر راشد منیرنے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں پی ٹی آئی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے جس کی ترویج میں حقیقی کردار نوجوان نسل نے ادا کیا اور اپنی شبانہ روز کاوشوں سے پارٹی کو اس مقام تک پہنچایا کہ آج پی ٹی آئی ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ با احسن و خوبی انجام دے رہی ہے، ان خیالات کاا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا راشد منیر نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہیں جنہیں تعلیم و ہنر کے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت سرگرم ہے اور اپنے ایجنڈا میں طلباء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی اہمیت دیئے ہوئے ہے جو خوش آئند امر ہے اور اس امر کی غمازی ہے کہ طلباء کا روشن مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے طلباء کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی بھرپور توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ ان کی تعلیمی قابلیت آنے والے وقتوں میں ملک و قوم کیلئے باعث استفادہ ثابت ہوسکے۔
پی ٹی آئی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے: راشد منیر
Nov 18, 2021