لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ مریم صفدر اپنا ذہنی توازن کھوچکی ہیں۔ پریس کانفرنس میں جھوٹ بولنا ان کا پرانا وطیرہ ہے، مریم صفدر کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے، آج پوری دنیا میں شریف خاندان کی اولادیں ذلیل ورسوا ہو رہی ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام بلزکی منظور ی پر وزیراعظم عمران خان اور ان کے اتحادیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، صاف اور شفاف الیکشن اور اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آج پورا کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، اپوزیشن جماعتوں نے کئی دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے کے ساتھ ساتھ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، ساری اپوزیشن کا بونا ٹولہ ملکر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔