جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) معروف سیاسی سماجی شخصیت وممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیااور اس کا آئین و دستور بھی اسلامی تعلیمات پر مبنی ہے وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کرنے کا اعلان اور عملی جدوجہد ناقابل فراموش اور مثالی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان وطن عزیز کو ریاست مدینہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔