کینسر کے مریضوں کیلئے بلڈکیمپ  150سے زائد طلباء اور فیکلٹی ممبران نے خون کا عطیہ دیا

Nov 18, 2021

لاہور(سٹاف رپورٹر)جی سی یونیورسٹی لاہور کی بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیراہتمام کینسر کے مریضوں کے لیے منعقدہ بلڈ کیمپ میں مختلف یونیورسٹیوں کے 150سے زائد طلباء اور فیکلٹی ممبران نے خون کا عطیہ دیا۔بلڈ کیمپ پہلی آل پاکستان سمٹ فار اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کا حصہ ہے ،سمٹ میں 32 سے زائد یونیورسٹیوں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور کینسر کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔

مزیدخبریں