گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدرایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے سارے کردارربے نقاب ہو کے رہیں گے ،عمران خان نے جو گڑھا شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کے لئے کھودا اس میں خود گرنے والے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوںنے کہا کہ میا ں نواز شریف سمیت پوری شریف فیملی کے خلاف سازش کرنے والے گھنائونے کردار ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہے ہیں اور ان سب کے چہرے عوام کے سامنے آکے ہی رہیں گے ثاقب نثار اس سازش کا مرکزی کردار ہیں جسکا مخدوم جاوید ہاشمی نے قبل ازوقت ہی بتا دیا تھا ، عمران خان آمرانہ طرز عمل کے پیچھے سازشوں کاوہ تانہ بانہ مل رہا ہے جسے اب عدلیہ کے لوگ ہی سامنے لارہے ہیں ، انہوںنے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سے غیر جمہوری انداز میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل سمیت کلبھوشن یادیو کو اپیل کی حق دینے کا بل منظور کرنا فسوسناک ہے سلیکٹیڈ وزیر اعظم جمہوری نظام پر سوچے سمجھے وار کر ر ہے ہیں۔