اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا خوش آئند :عمر مشتاق 

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا خوش آئند اقدام ہے قیام پاکستان سے لیکر آج تک کسی سیاسی پارٹی نے کبھی بھی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کچھ نہیںکیا مگر عمران خان نے پہلے عالمی دنیا میں گرین پاسپورٹ کو مضبوط بنایا اور اب بل منظور کرا کر ان کے احساس محرومی سے نکال کر احساس برتری کی طرف لے آئے ہیں اپوزیشن نے ہمیشہ ناکام پالیسیوں پر کام کیا اور مسلسل تین سالوںمیں وہ ناکامیوں سے دوچار ہوئے ہیں اور پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہونیوالی مشاورت میں بھی وہ ناکام ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...