لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے صوبہ بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہاسٹلز بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے ۔اس حوالے سے محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ نے بورڈ آف ریونیو سے اراضی مانگ لی ہے۔ سرکاری طور پر 5 ہاسٹلز کی تعمیر کیلئے سرکاری اراضی کی ضرورت ہے، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہاسٹلز بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
Nov 18, 2021