غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے والوں کو عوام رد کر دیں گے:اظہر حسن ڈار

Nov 18, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدراظہر حسن ڈاراور سٹی جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ نے کہا ہے کہ برسر اقتدار ٹولہ کب تک آرڈینسوں کے سہارے عوام کوسبز باغ دکھائے گا وہ دن قریب آرہے ہیں جب ان لوگوں کوحلقوں میں ووٹ مانگتے شرم آئے گی ،غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والوں کو عوام رد کر دیں گے ،پیپلز پارٹی کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکن مہر امین کی یاد میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری مرزا اویس بیگ،شیخ لیاقت،ماسٹر محمد حسین،شہباز چوہان،مولانا اعجاز نوری، دیگر کارکنوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں