حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رہنما ملک وقاص رضا اعوان نے کہا ہے کہ بار الیکشن میں فرینڈز، اپیکس،پی ڈی اے اورینگ اینڈ سینئرز الائسنسز کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ہمیشہ کی طرح بار ممبران کی توقعات پر پورا اتریں گے۔بار اور بینچ کے مابین اچھے تعلقات، وکلاء کی فلاح اور معاشرتی جبر کے خلاف جہاد ہمارا طرئہ امتیاز رہا ہے۔ اس سال بھی ڈسٹرکٹ بار کے لیے صدر کی اُمیدوار میڈم خالدہ شاہد ایڈووکیٹ اوراُمیدوار برائے جنرل سیکرٹری ہارون ہنجرا کی کامیابی ان روایات کو دوام بخشے گی۔
بار الیکشن میں فرینڈز، اپیکس ،پی ڈی اے کے امیدوار کامیاب ہونگے: وقاص رضا
Nov 18, 2021