حکمرانوں نے سیاسی انتقام کے  سوا کچھ نہیں کیا:طارق محمود 

Nov 18, 2021

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہاکہ حکمرانوں نے قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنان کو اپنی جھوٹی انا کی بھینٹ چڑھانے پر ساری توجہ صرف کررکھی ہے اپوزیشن کو نیچا دکھانے کی خاطر کی جانیوالی حکومتی کارروائیاں جمہوری اقدار کی نفی ہیں نااہل حکمرانوں نے ابتک سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، اپنے ایک بیان میں طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ تبدیلی اورنئے پاکستان کے دعوئوں پرآنے والے حکمرانوں نے تین سال سے صرف سیاسی انتقام پرتوجہ دی ہے۔

مزیدخبریں