مینارٹیز الائنس خیبر سے کراچی تک مسیحیوں کی موثر آواز بن چکی: اکمل وحید

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مینارٹیز الائنس پاکستان خیبر سے کراچی تک مسیحیوں کی موثر آواز بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میپ چیئر مین اکمل وحید بھٹی ایڈووکیٹ نے انٹرفیتھ سکالر پروفیسر شہزاد لارنس  سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں  نے کہا سلیکشن کی بجائے الیکشن، دوہرے ووٹ کی بحالی،جبری تبدیلی مذہب کی روک تھام کے لیے شعوری مہم جاری ہے۔اکمل وحید بھٹی نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن  اور مسیحی نمائندگان کا ووٹ کے زور پر اسمبلیوں میں جانے سے ممکن ہے۔ اقلیتیں دوہرے ووٹ کا حق رکھتے ہوئے اپنے منتخب نمائندوں کو اسمبلی میں بھیج سکتے ہیں جو ان کے حقیقی مسائل کو اسمبلیوں میں بیان کر کے حل کروانے کے قابل ہوں گے۔ چیئر مین میپ  اکمل بھٹی نے اس موقع پرعہدے داران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ مسیحی لوگوں میں آگاہی  مہم شروع کریں اور ان کیووٹ رجسٹرڈ کروانے میں مدد کریں۔ اس موقع پر میپ عہدے داران عامر رالس، مس ثریا چنن کوارڈینٹر (خواتین ونگ)، شکیل یوسف، شازیہ شکیل، شاول شیراز، ساحل شہزاد، سارہ شہزاد،چوہدری صفدر بھٹی  و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن