انٹر اسکول روئنگ ریگاٹا چمپئن سیدہ اروبا صلاح الدین کی وطن واپسی

کراچی (نیوز رپورٹر) مالدیپ سے کامیابی کے بعد کراچی کی طلبا وطالبات پر مشتمل انٹر اسکول روینگ ریگا ٹا ٹیم کا کراچی ائر پورٹ پر پرتباک استقبال قومی چمپئن اروبا صلاح الدین کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شاندار پر پروفار منس پر کھلاڑیوں اور کھیلوں کی شخصیات نے مبارکباد پیش کی اس موقع پر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے اروبا صلاح الدین کا کراچی ائر پورٹ پر استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر چیئر مین شمسی اکیڈمی خالد جمیل شمسی،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے شاہدہ پروین کیانی کہا کہ اروبا صلاح الدین جیسی کھلاڑی پاکستان کی پہچان ہیں ہمیں اپنی اس ہونہار ٹیلنٹ پر فخر ہے انہوں نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی پر کراچی کی طالبہ اروبا صلاح الدین اور مالدیپ میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والی قومی روینگ ریگا ٹا ٹیم کو حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن