لاہور(کامرس ڈیسک) راوی شہر دنیا کا بڑا ماحول دوست ریور فرنٹ ہوگا ، سی بی ڈی میں کمرشل تعمیرات سرمایہ کاروں کے لئے سونے کی چڑیاثابت ہوگی ، سفائر بے کے منصوبے پرکا م کی شروعات چند روز میں ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار عمران امین( سی ای او)، روڈا /سی بی ڈی نے عرب سرمایہ کار کمپنی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اپٹما رہنما گوہر اعجاز بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز راوی شہر کی سرمایہ کار عرب کمپنی کے چیئرمین خالد عبد العزیز کی اپٹما رہنما گوہر اعجاز کے ساتھ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں آمد ہوئی جہاں پر روڈا حکام نے انہیں راوی شہر منصوبے کے پہلے فیز سفائر بے میں تعمیرات کے حوالے اور انفراسٹرکچر پلان کے بارے میں تفصیلی طور پرآگاہ کیا ۔ بریفنگ کے آغاز پر کاشف قریشی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل نے کہا کہ دو ہزار ایکٹر پر بننے والے سفائر بے ایک ایساماحول دوست منصوبہ ہوگا جہاں پر بیراج اور جھیل کی تعمیر سے زندگی نیا جنم لے گی میڈیکل سٹی ، نالج سٹی صنعتی زون سرمایہ کاروں کیلئے بڑی کشش کا باعث ہوںگے ۔بلال احمد ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بریفنگ میں کہا کہ سفائر بے کے ساتھ ساتھ زون ٹو اور زون تھری بھی تعمیرات کے شاہکار ہونگے ،دوران بریفنگ گوہر اعجاز نے گفتگو کر تے عرب کمپنی کے سربراہ کو بتایا کہ سعودی عرب ہمار ابرادر اسلامی ملک ہے ہمارے مشکل وقت میں سعودی عرب ہمیشہ سہار ا بنا، لاہور میں راوی شہر کا منصوبہ عوام کی تقدیر بد لے گا اور روڈا کی پروفیشنل ٹیم کیساتھ عرب کمپنی تعمیرات کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا ۔علاوہ ازیں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ حکام کی طرف سے بھی سعودی عرب کی سرمایہ کارکمپنی کے وفد کو تفیصلی بریف کیا گیا ۔ بریفنگ کے اختتام پر عمران امین ( سی ای او)، روڈا نے سعودی عرب کی سرمایہ کارکمپنی کے چیئرمین کو شیلڈ اور تحائف پیش کئے اور اپٹما رہنما گوہر اعجاز کا عرب وفد کے ساتھ آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ