بجلی وافر مقدار میں موجود ،وفاق کے پاس سٹور کرنے کاانتظام نہیں:مراد علی شاہ

Nov 18, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے مردم شماری کو چیلنج کیا ہوا ہے اور مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے صدر پاکستان کو خط لکھا لیکن ہمارے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا،انتخابات میں دھاندلی کے لیے مشترکہ اجلاس بلالیا گیاہے،وفاقی حکومت کے مطابق بجلی وافر مقدار میں موجود ہے لیکن انکے پاس بجلی سٹور کرنے کے انتظامات نہیں ہیں، مراد علی شاہ نے کہاکہ مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں،کراچی سمیت سندھ بھر کی مردم شماری صحیح نہیں،وفاقی حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، صوبے میں وفاق کا جو افسر اچھا کام کرے اسکو صوبے سے نکال لو،یہ حرکت محض صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ،عمران خان کے دور حکومت میں یہ بچگانہ حرکتیں کی جارہی ہیں،یہ حرکتیں پہلے دیکھیں نہ سنیں،پیپلز پارٹی اپنے ووٹرز اور عوام کے اشارے پر چلتی ہے، انہوں نے کہاکہ جب حکومت کو پریشانی ہوتی ہے تو یہ اِدھر اْدھر سے لوگوں کو بلا لیتے ہیں، حکومت کو دیکھ کر یہی سمجھ آتا ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے،اسلام آباد کی ہوائیں کراچی تک محسوس ہو رہی ہیں،اس ملک میں سیاستدانوں کی تذلیل سے بات شروع ہوئی،کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے،مستقبل میں جوڈیشری، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی لوگ نہیں آئیں گے،نااہل کم عقل اور ناسمجھ لوگوں کا مجموعہ حکومت میں جمع ہوگیا ہے،اگر کوئی صوبے میں صحیح کام کر رہا ہے تو وفاق ان افسران کو صوبے میں سے نکال دیتی ہے، موجودہ حکومت کو آئین کی کوئی سمجھ نہیں،پیپلز پارٹی کو لوگوں سے اشارے مل رہے ہیں کہ عمران خان سے چھٹکارا حاصل کروائیں، اسد عمر کی جانب سے صحافیوں کی کْٹ لگانے کے بیان پروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ صحافیوں کو دھمکیاں دینے وال وزیر کراچی سے اسلام آباد آگیا ہے،اب اسلام آباد آ کر اسلام آباد کے صحافیوں کو دھمکیاں دے رہا ہے،سناہے کہ اسلام آباد کے صحافیوں کی کْٹ کا نمبر آنے والا ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالی صحافیوں کو کْٹ سے بچا کر رکھے۔
مراد علی شاہ

مزیدخبریں