اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاونٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں ملزم عبد الغنی مجید کی جانب سے نیب ریفرنس کو چیلنج کرنے پر نیب کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عبدالغنی مجید کی جانب سے پنک ریڈیڈنسی ریفرنس میں بریت کیلئے درخواست دائر کرتے ہوئے کہاگیاکہ نیب کئی سالوں سے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے،دو سالوں سے متعدد کیسز کا احتساب عدالت میں سامنا کر رہا ہوں،نیب کیسز سوائے انتقامی کارووائی کے کچھ نہیں،میں کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہا، درخواست مین استدعا کی گئی کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس قابل سماعت نہیں رہا بری کیاجائے،عدالت نے درخواست پر نیب کوجواب کیلئینوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت6 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
پنک ریذیڈنسی
پنک ریذیڈنسی، ملزم کی نیب ریفرنس چیلنج کرنے پر جواب کیلئے نوٹس جاری
Nov 18, 2021