ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) غریب خاندان کی مالی پرورش کے پروگرام "آغوش " کا آغاز کر دیاگیاہے پہلے مرحلے میںڈیرہ غازیخان ، راجن پور اور مظفرگڑھ سمیت صوبہ کے گیارہ اضلاع میں مائوں اور بچوں کی بہتر صحت کیلئے خاندان کی مالی کفالت کی جائے گی جس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ قواعد و ضوابط پر پورااترنے والے خاندان کو مرحلہ وار مالی امداد دی جائے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پنجا ب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی طاہر ترین نے ٹیم کے ہمراہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان ڈویژن رحیم طلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ زچہ بچہ کی بہتر صحت کیلئے حاملہ او ردودھ پلانے والی مائوں کی مشروط مالی معاونت کی جائے گی۔ آغوش پروگرام میں شمولیت او رمالی امداد حاصل کرنے کیلئے رجسٹرڈ خواتین رقم کی پہلی قسط وصول کرنے کیلئے بنک آف پنجاب کی برانچ میں جا کر بائیو میٹرک تصدیق کرائیں گی پہلے مرحلے میں خواتین شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی مرکز صحت میں جا کر پروگرام میں اپنا اندراج کرائیں گی دوسرے مرحلے میں چارٹ کے مطابق حمل سے تین ماہ ، پہلا معائنہ ، چار سے چھ ماہ تک دوسرا معائنہ ، حمل کے آٹھویں مہینے تیسرا اور نویں مہینے چوتھا معائنہ متعلقہ مرکز صحت سے کرایا جائے گا۔ محفوظ زچگی کے بعد پیغام موصول ہونے پر قریبی کیش سنٹر سے تین ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
آغوش پروگرام