شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرتے ہوئے تین افراد گرفتار 

Nov 18, 2021

ملتان (نمائندہ خصوصی )  شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افرادکوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔تفصیل کے مطابق قطب پورپولیس نے دوران گشت بستی دائرہ سے شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غباڑہ کرتے ہوئے ملزمان شیخ حماد،فیاض کوگرفتارکیاجبکہ حرم گیٹ پولیس نے نالہ ولی محمد ریلوے روڑ سے ملزم ماجد علی کوقابوکیاجس کے منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی،پولیس نے گرفتارملزمان کاڈاکٹری ملاحظہ کے بعد مقدمات درج کرلئے گئے۔
تین افراد گرفتار

مزیدخبریں