احتساب عدالت:آصف زردادی،فریال تالپورکی حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں منظور

Nov 18, 2021 | 13:49

ویب ڈیسک

احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زردادی، فریال تالپورسمیت دیگر ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں منظور کرلیں۔احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔نیب کی جانب سےعدالت میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست پرجواب جمع نہ کرواسکی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ درخواستوں پرنیب کب تک جواب دے گا؟

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید نےعدالت سے استدعا کی کہ ابھی ہیڈ کوارٹرزسےجواب نہیں آیا۔ مزید وقت دے دیں۔احتساب عدالت نے نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواستوں پرسماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردیعدالت نے آصف زردادی، فریال تالپورسمیت دیگر کی ایک روزہ حاضری سےاستثنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔

 سابق صدرآصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس کی سماعت میں نیب عدالت میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست پرتحریری جواب نہ کرا سکا۔نیب پراسیکیوٹرعرفان نےعدالت کو بتایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بہت سی درخواستیں بریت کیلئے دائر ہوئیں۔نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ عدالت نے بھی اس معاملے پرچیئرمین نیب کو خط لکھا ہواہے، امید ہے آئندہ سماعت تک چیزیں کلئیرہوجائیں گی۔احتساب عدالت نے سماعت مزید کاروائی کیلئے 6 دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی۔

مزیدخبریں