دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 18 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد امریکہ 4کروڑ74 لاکھ 20ہزار114مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ44لاکھ66ہزار598مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ19لاکھ 77ہزار661مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 97لاکھ24ہزار617، روس میں 90لاکھ27ہزار163، ترکی میں 84لاکھ82ہزار956 اور فرانس میں 74لاکھ33ہزار545تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 60لاکھ57ہزار893 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 53لاکھ10ہزار334 تک پہنچ گئی ہے۔