وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ این اے 125کی یوسی48میں چیئرمین عبدالغفورکے ڈیرہ پر معصوم بچوں کو خسرہ اور روبیلاسے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائے۔اس موقع پر رانانسیم،میاں ندیم،ملک کامران،خالدبٹ،حاجی شبیرباجوہ،ریحان اور حاجی فریدکے علاوہ اہل علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کی ٹیموں سے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے بارے تفصیلات دریافت کیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ این اے125میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیاجارہاہے۔خسرہ و روبیلاسے بچاؤ کی خصوصی قومی مہم کے دوران پونے پانچ کروڑبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔انشاء اللہ پنجاب کے بچوں کو خسرہ وروبیلا کی بیماریوں سے محفوظ بنائیں گے۔پنجاب بھرمیں 15سے27نومبرتک خسرہ و روبیلاکے خلاف جنگ جاری رہے گی۔حلقہ این اے125میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے سپاہی ہونے کے ناطے عوام کی بہتری کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کے بچوں کو خسرے وروبیلاکی بیماریوں سے محفوظ بنانے والے تمام ہیلتھ کئیرورکرزکوشاباش دی۔
خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد
Nov 18, 2021 | 17:19